لاہور(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا ہے،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت،وزیر اعظم نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی۔
Load/Hide Comments



