اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو زیادہ تر دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو جتنا ریلیف عدلیہ سے ملا آج تک کسی کو نہیں ملاسال سوا سال سے چیئرمین پی ٹی آئی پر ا کسی وار کر رہے ہیں،یہ اپنے لوگوں سے اداروں کا ردعمل جانچنے کیلئے ٹویٹ کراتے ہیں۔اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کر رہا ہے،اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان غیر مستحکم رہے،انہوں نے صرف دفاعی اداروں کو ہدف بنایا ہوا ہے۔9 مئی کو زیادہ تر دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو جتنا ریلیف عدلیہ سے ملا آج تک کسی کو نہیں ملا۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت60سے90روز میں انتخابات کرا دے گی،نگراں وزیراعظم کون ہو گا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سر زمین پر لڑی ہے،افغان حکومت اپنی سر زمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی میں ملوث بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دینا چاہئے،9مئی کے کرداروں کو کوئی سزا نہیں ملے گی،9 مئی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ آزاد گھوم رہا ہے۔9 مئی کے واقعات منطقی انجام تک نہیں جائیں گے،9 مئی کے کرداروں کو سزا نہ ملنے کی وجہ بیرونی دباؤ ہے،9 مئی کے کردار ایک پریس کانفرنس سے باہر آجاتے ہیں۔سیاسی کارکنوں کو معاف کر دینا چاہئے۔
Load/Hide Comments



