کراچی (آن لائن) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں گذشتہ روز بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعرات کو انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 48 پیسے کم ہوکر 274 روپے ہوگیا، بعدازاں ڈالر ایک روپے 98 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہو نے کے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 279 رو پے کا ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments



