جدہ(آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک اناڑی کے ہاتھ ملک دینے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا جس نے سب کچھ تباہ کردیا ہم دوبارہ حکومت میں آکر ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہان سے ختم کیا تھا ن لیگ کو پورے ملک میں فعال اور متحرک کرنے کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدے داروں سے گفتگو میں کیا۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں،ایک اناڑی کے ہاتھ ملک دینے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا،اس اناڑی نے ہر ادارہ اور ہر شعبہ تباہ کردیا،پاکستان کی تمام مشکلات کا باعث یہی شخص ہے،اتحادی حکومت نے مشکلات کے باوجود معیشت کو سنبھالا،ن لیگ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،ترقی کا سفر جہان رکا تھا وہیں سے شرو ع کرینگے۔
Load/Hide Comments



