لندن (آن لائن) سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہبھگوڑا نہیں برطانیہ میں موجود ہوں، سارے سوالوں کا جواب دوں گا لیکن نیب مجھے بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے سوال نامے کا جواب دے دیا ہے،میرے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے،سوالات پوچھنے ہیں تو ویڈیو لنک پر دستیاب ہوں، سارے سوالوں کا جواب دوں گا لیکن نیب مجھے بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے،شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا‘ ان کا کہنا تھاکہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی‘ فیصل واوڈا کو ٹافی دی‘ اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔
Load/Hide Comments



