اسلام آباد(آن لائن) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا اور کہاکہ الحمدللہ، صرف پندرہ ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اندرونی اور بیرونی سطح پر ایک کے بعد ایک کامیابیوں کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہد کی گرے لسٹ سے نجات ملی، عالمی فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 7 درجے بہتری ہوئی، عالمی ریٹنگ ادارے FITCH نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کر CCC کر دی ہے۔ اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق (Human Rights) کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ کونسل کا یہ کہنا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے، موجودہ حکومت کے درست سمت میں درست اقدامات کا اعتراف ہے۔ چار سال کی تباہی، بدنامی، رسوائی اور گندگی کی صفائی جاری ہے۔ تمام جھوٹا سازشی عالمی پراپیگنڈا زمین بوس اور ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا۔
Load/Hide Comments



