اسرائیل کا بیان سیاسی شعبدہ بازی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(آن لائن)سوئٹزرلینڈ،جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا 53واں اجلاس ہوا۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے چوتھے عالمی جائزہ پر اسرائیلی بیان کا معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا اسرائیلی بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی عالمی جائزہ رپورٹ کو متفقہ منظور کیا، کئی ممالک، سول سوسائٹی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہا،اسرائیل کا بیان سیاسی شعبدہ بازی ہے،اسرائیلی بیان اجلاس کے مثبت لہجے، ریاستوں کی بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔اسرائیل، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھتا ہے، پاکستان، تحفظ انسانی حقوق کے لیے اسرائیلی مشورے کے بغیر بہت کچھ کر سکتا ہے۔