اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نو مئی واقعات میں ملوث افراد کو پکڑا تو اسرائیل نے کہا کہ حقوق کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل ان کے حق میں کھڑا ہوا جنہوں نے نو مئی کو کوئی ادارہ، عمارت نہیں چھوڑی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا بھر پور تنقید ہو لیکن اس تنقید کا نتیجہ ناامیدی نہ ہو۔ادھار کے ساتھ چالیس سے پچاس ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بات بھی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا سعودی عرب نے مختلف سیکٹرز کیلئے 24رب ڈالر فنڈ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا اسرائیل کا بیان کیوں آیا اس کا جواب ان کو دینا ہے جن کے حق میں بیان آیا۔نو مئی واقعات میں ملوث افراد کو پکڑا تو اسرائیل نے کہا کہ حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اسرائیل ان کے حق میں کھڑا ہوا جنہوں نے نو مئی کو کوئی ادارہ، عمارت نہیں چھوڑی.
Load/Hide Comments



