ا سلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ا?بی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ۹ مئی کا واقعہ تشدد اور انتشار کیلئے کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے اور اگر ۲۰۱۴ میں قانون شکنوں کو کھلی چھٹی دے کر تشد پسندوں اور ان کے سرپرستوں کی حوصلہ افزائی نہ کی جاتی تو ۹ مئی کا واقعہ کبھی پیش نہ ا?تا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد، انتشار اور عدم استحکام کے ہر ایجنڈے کی سختی سے بیخ کنی ہونی چاہئے اور تشدد اور انتشار کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کا بھی کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اس بات کو دوہرایا ہے کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی اور سچ کا سورج جلد یا بدیر طلوع ہو کر ہی رہتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کی حکومت کے پاس عوام کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا اس لئے اس نے انتشار اور تشدد کا راستہ اپنایا اور توڑ پھوڑ کی سیاست کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی سیاسی جماعت کا ایجنڈا ملکی سالمیت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی ہوتا ہے اور پیپلزپارٹی ہمیشہ اس ایجنڈے پر کاربند رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور کھلی سیاست کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے اور موجودہ سیاسی اور معاشی مسائل کا حل بھی مذاکرات اور بات چیت سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ اسی جذبے کے تحت سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے والا ایک لیڈر اسلام کو نہ سمجھتا ہے اور نہ جانتا ہے مگر سیاست کیلئے اسلام کو استعمال کرنے سے باز نہیں ا?تا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست کیلئے اسلام کو استعمال کرنے والوں کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جس سیاست سے فتنہ اور فساد پھیلے وہ سیاست نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست ریاست کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہے اور ہم نے ہمیشہ امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کیا ہے۔
Load/Hide Comments



