اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر جمیعتِ علماء ِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسد محمود کی ملاقات کی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔دونوں راہنماؤں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل کو سراہا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر جمیعتِ علماء ِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کو مشکل فیصلوں میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ھوا۔اس سے قبل ملاقات میں صدر جمیعت علماء اسلام اور وفاقی وزیر برائے مواصلات نے گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل اور اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کے سویڈن کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا اس واقعے کے حوالے سے بیانیہ قابلِ تعریف ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی حکومت کے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا۔
Load/Hide Comments



