اسلام آباد (آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک اور ریاست کے خلاف مہم وہی پرانی ہے، صرف چہرے بدل رہے ہیں، چہرے بدل گئے لیکن ایجنڈا ایک ہی ہے، 9 مئی والا ایجنڈا بیرون ملک بیٹھی پراکسیز اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا قومی اداروں کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔چند عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی اور غداری کر رہے ہیں۔ سیاسی شدت پسندی کا واقعہ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہو گا۔فارن ایجنٹ کا مرض لا علاج ہے۔اقتدار سے محرومی کے بعد فومو(Fear of missing out) کی ذہنی کیفیت کا شکار ہیں۔بے بنیاد پراپگنڈا، الزامات، فساد اور سازشوں کی منصوبہ سازی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پراپگنڈے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے۔کسی بھی سیاسی انتہاء پسندی یا مس ایڈونچر کا ذمہ دار9 مئی کا منصوبہ ساز ہوگا۔توشہ خانہ کا ٹرائل شروع ہو رہا ہے، کرپشن کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں اس لئے ایک اور سازش درکار ہے۔یہ پاگل اور ذہنی مریض ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے۔کبھی سائیفر، کبھی راکٹ لانچر سے قاتلانہ حملہ، کبھی حوروں والے ٹیکے، کبھی حضرت عیسیٰ اور کبھی قرآن پاک کے حوالے سے بے ہودہ بیانات بیمار ذہنیت کا ثبوت ہیں۔2017 میں ہی بتا دیا تھا کہ یہ ذہنی مریض اور پاگل ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے۔فتنہ ملک میں لاشیں، افراتفری اور فساد چاہتا ہے۔ اپنی کرپشن، جھوٹ اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سر پر بالٹی، ڈبہ اور ڈسٹ بن ڈال کر اوچھے ہتھکنڈے کرتا ہے افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزام لگائے، ثبوت مانگا تو کہا کہ کوئی ثبوت نہیں لوگوں سے سنا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا اپنا جھوٹ، سازش اور پراپگنڈا پھیلانے کے لئے چند یوٹیوبر زاور ولاگرز کو ’پراکسی‘ کے طورپر استعمال کررہا ہے ۔یہ وہی گھٹیا ذہنیت ہے جس نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلوائی۔ملک میں سیاسی انتہاء پسندی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔اپنی پراکسیز کے ذریعے 9 مئی کرایا، ذہن سازی کی، منصوبہ بندی کی، اپنے جتھوں سے ریاست کے خلاف دہشت گردی کرائی ۔فارن ایجنٹ نے سرکاری وحساس عمارتوں پر حملے کرائے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرائی۔فتنے نے ایمبولنسز جلوائیں، ریڈیو پاکستان، مساجد، سکول جلوائے۔۔اپنے لابیسٹس، فارن میڈیا کو اپنے جھوٹے بیانیہ کا مواد دینے کے لئے یہ حرکتیں کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



