جنرل پاشا سے لیکر فیض حمید اور عمران خان تک سب کا احتساب ہونا چاہیئے، امیرحیدر خان ہوتی

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ جنرل پاشا سے لیکر فیض حمید اور عمران خان تک سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ووٹ بکسے بھر کر عمران کو پاکستان پر مسلط کیا تھا۔پی ٹی آئی نے نو سالوں میں پختونخوا کو نو سو ارب کا مقروکردیا ہیایک بی آر ٹی بنائی ہے وہ بھی عوام کے فائدے کی بجائے اپنے کمیشن کیلئے بنائی گئی ہے۔ اتنے قرضوں کے باوجود آج خزانہ خالی ہے اورصوبہ معاشی بحران کا شکار ہے۔ نمک منڈی پشاور میں اے این پی کے سابق صوبائی ترجمان ہارون بلور کی پانچویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ اے این پی کی سیاست کو ختم کرنے کے دعویدارخود ختم ہوگئے ہیں۔ نو سال پختونخوا میں نت نئے تجربے کئے گئیاور صوبے کو تباہی سے دوچار کیا۔ پرویز خٹک نے پختونخوا میں اے این پی کی سیاست کو دفن کرنے کا دعوی کیا تھا۔ آج عمران خان سے پوچھتا ہوں آپکے دو سابق وزرااعلی پرویز خٹک اور محمود خان کہاں ہیں؟ بہت پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی پر پر برا وقت آیا توسب سے پہلے پرویز خٹک کشتی سے چھلانگ لگائے گا۔باقی صوبوں میں جو ہونا تھا وہ ہوچکا اب پختونخوا میں موسمی پرندوں کے اڑنے کی باری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو ورغلانے والے آج خود منظر عام سے غائب ہیں۔ صرف حکومت کرنا نہیں ہوتا، سختیاں بھی برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ تبدیلی کے وزرا اعلی بھاگ گئے ہیں سرخ جھنڈے والا آج بھی میدان میں کھڑا ہے۔جمہوریت اور اصولوں کی خاطر اے این پی نے جو قربانیاں دی ہیں اسکا کوئی ثانی نہیں۔ نام نہاد لیڈرز آج ایف آئی آرز سے گھبرا گئے ہیں، گرفتاری کے ڈر سے غائب ہیں۔ امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ انگریزوں کے مظالم سے لیکر اے این پی نے ہر آمراور خودکش حملوں کا مقابلہ کیاہے۔ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن اے این پی نے کبھی اپنیکارکنان کو ریاست سے نہیں لڑایا۔ خود سر پر بالٹی رکھ کر گھومنے والا دوسرے کے بچوں کو اداروں سے لڑاتا ہے۔ عمران خان کو قربانی کا درس بلور خاندان سے سیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی نے کبھی ذاتی مفاد، اقتدار اور کرسی کیلئے سیاست نہیں کی۔ ہماری سیاست اپنے وسائل پر اپنے اختیار اور حقوق کیلئے ہے۔ اے این پی کی سیاست کا محور قوم کے بچوں کو اعلی اور بہترین تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔موقع ملا تو صوبہ بھر میں غریب طلباو طالبات کو یونیورسٹیز میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ہماری سیاست کا مقصدر اپنے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اپنے قابل اور ہونہار نواجوانوں کو روزگار دلانا اوربجلی اور گیس کا خالص منافع اور استعمال کا پہلا حق بھی اے این پی منشور کا حصہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ باچا خان کی سیاست پختون سرزمین پر پختونوں کی خدمت کرنا ہے اور یہی ہمارا مشن ہے۔ ہمارا مقصد پختونوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا ہے۔ ہماری جنگ ان کے خلاف ہے جنہوں نے سادہ لوح پختونوں کو ورغلایا تھا۔ قومی تحریک کا ہر شہید اور انکے ورثا ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔پانچویں برسی کے موقع پر ہارون بلور سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور، حاجی غلام احمد بلور اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔