بدوملہی (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے اسٹیبلشمنٹ انہیں دوبارہ ڈولی میں بٹھا کر اقتدار میں لائے، فوج کی جانب سے حمایت نہ کرنے پر فوج کے خلاف الزامات لگانے شروع کر دیئے۔ جو کام عمران خان نے کیا وہ کا دشمن کروڑوں اربوں روپے خرچ کر کے بھی کرسکتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات سے ملک دشمنوں کو خوشی ملی،عمران خان نے سازش اور منصوبہ بندی سے 9مئی کے واقعات کروائے، منصوبہ بندی کر کے فوجی تنصیبات، میٹر واسٹیشن،اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو نذآتش کیا گیا،تحقیقات کے زریعے ذمہ داروں کی شناخت کی جارہی جس کے بعد ان شرپسندوں کو کٹری سے کڑی سزا دی جائیگی، عمران نیاز ی چاہتے ہیں کہ انہیں دوبارہ سہولتکاری کے ذریعے اقتدار میں لایا جائے،پاکستان میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو عدم اعتماد کے زریعے ہٹایا گیا، عمرا ن خان نے اپنی شکست تسلیم کر نے کی بجائے امریکی سازش کا ڈرامہ رچایا، اس شخص نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اسمبلیاں تحلیل کی۔انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان چاہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں دوبارہ ڈولی میں بٹھا کر اقتدار میں لائے، فوج کی جانب سے حمایت نہ کرنے پر فوج کے خلاف الزامات لگانے شروع کر دیئے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرز سیاست کو پاکستان میں تو قبولیت نہیں ملی، لیکن پاکستان کے دشمن حلقوں اور میڈیا میں بے حد قبولیت ملی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ عمران خان کی یہ سیاست پاکستان کو کمزور کرنے کا باعث بنے گی۔اسی زہر آلود سیاست کا نتیجہ 9 مئی کو نکلا، 9 مئی کو عمران خان نے منصوبہ بندی کے ذریعے ان تمام اہداف کا چناؤ کیا، جو پاگل پن ہے اس میں بھی ایک طریقہ ہوتا ہے، عمران خان کا 9 مئی کو جو 9 پاگل پن نظر آتا ہے کہ شاید یہ عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا کوئی رد عمل تھا، یہ ردعمل نہیں تھا، یہ منصوبہ بندی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ اقدامات کررہے تھے وہ بھی نامعلوم نہیں تھے چونکہ وہ پی ٹی آئی کے عہدیدار تھے۔عمران خان نے اپنی حمایتوں کو فوج کے خلاف بھڑکانا شروع کیا، اپنے حمایتوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا شروع کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے نہایت غلیظ اور ملک دشمنی پر مبنی مہم ملک کے اندر اور ملک کے باہر، فوج اور فوج کی قیادت اور قومی اداروں کے خلاف شروع کی۔ عمران خان نے اپنی حمایتوں کو فوج کے خلاف بھڑکانا شروع کیا، اپنے حمایتوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا شروع کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں کیونکہ جو کام عمران خان کر رہا تھا، وہ کام کروڑوں اربوں روپے خرچ کر کے بھی وہ نہیں کرسکتے تھے۔
Load/Hide Comments



