اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کھیل کے سیاست میں مکس ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی تباہی کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کھیل اور سیاست دو مختلف چیزیں ہیں، کھیل سیاست میں مکس ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی تباہی کی۔انہوں نے کہا کہ فٹبال ٹیم کی طرح کرکٹ ٹیم کو بھی ورلڈکپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، بابراعظم، ویرات سے بڑا پلیئر ہے، بابر کی گیم بہت بہتر ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ حق ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے ملے۔ انہو ں نے کہا کہ ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا، خط لکھوائیگئیکہ معاہدہ نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور میں چار وزیر خزانہ تبدیل کیے، آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف کا 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ معاہدے سے روپیہ مستحکم ہورہا ہے، ڈالرگر رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آرہی ہے، معاہدے سے ہمیں دوست ممالک سے بھی مزید امداد ملنیمیں مدد ملے گی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ توشہ خانہ کا فیصلہ آیا ہے، دائرہ اختیار کو مانا گیا ہے.
Load/Hide Comments



