اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں توشہ خانہ کیس پر پوزیشن کلیئر کریں،بطو روزیر اعظم انہوں نے یہ چیزیں الیکشن کمیشن میں جمع کرانی تھیں۔فرد جرم لگ چکی، چیئرمین پی ٹی آئی جواب نہیں دے رہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس شاید جواب نہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے اسمبلیوں کو تحلیل کیا گیا تھا،اسمبلی اپنی مدت سے آگے نہیں جائے گی۔الیکشن ہونے چاہئیں، اسی سال الیکشن ہوں گے حکومت انتظار کر رہی ہے کہ نئی مردم شماری کنفرم ہو اور نہ ہوئی تو پرانی پر الیکشن ہوں گے۔وزیر قانون نے کہا ہے کہ مریم نوازاور کیپٹن صفدر اپنے کیسسز میں بری ہو چکے ہیں۔عدالت ایون فیلڈ مقدمہ سن چکی ہے، یہ 3سے4 سماعتوں کا کیس ہے۔نواز شریف وطن واپس آکر عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے،نواز شریف واپس آکر درخواست بھی دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کھیلنے کیلئے پاکستان بھیجنے کیلئے راضی نہیں تھا تو اس سلسلے میں پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھا اورکہا تھاہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بہت اہم ہے۔جس کاوزیر اعظم نے خود فیصلہ کرنے کی بجائے کمیٹی بنائی اور کمیٹی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحالاسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں توشہ خانہ کیس پر پوزیشن کلیئر کریں،بطو روزیر اعظم انہوں نے یہ چیزیں الیکشن کمیشن میں جمع کرانی تھیں۔فرد جرم لگ چکی، چیئرمین پی ٹی آئی جواب نہیں دے رہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس شاید جواب نہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے اسمبلیوں کو تحلیل کیا گیا تھا،اسمبلی اپنی مدت سے آگے نہیں جائے گی۔الیکشن ہونے چاہئیں، اسی سال الیکشن ہوں گے حکومت انتظار کر رہی ہے کہ نئی مردم شماری کنفرم ہو اور نہ ہوئی تو پرانی پر الیکشن ہوں گے۔وزیر قانون نے کہا ہے کہ مریم نوازاور کیپٹن صفدر اپنے کیسسز میں بری ہو چکے ہیں۔عدالت ایون فیلڈ مقدمہ سن چکی ہے، یہ 3سے4 سماعتوں کا کیس ہے۔نواز شریف وطن واپس آکر عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے،نواز شریف واپس آکر درخواست بھی دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کھیلنے کیلئے پاکستان بھیجنے کیلئے راضی نہیں تھا تو اس سلسلے میں پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھا اورکہا تھاہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بہت اہم ہے۔جس کاوزیر اعظم نے خود فیصلہ کرنے کی بجائے کمیٹی بنائی اور کمیٹی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹھیں گے تو اچھی خبر ہوگی۔
Load/Hide Comments



