لاہور(آن لائن)آئی ایم ایف کی ٹیم نے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب پاکستان تحریک انصافحماد اظہر کے مطابق میٹنگ میں آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سے ورچوئل شرکت کی، جبکہ ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز ذاتی طور پر میٹنگ میں موجود تھے،پی ٹی آئی ٹیم میں چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، عمر ایوب خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شبلی فراز، تیمور جھگڑا اور مزمل اسلم شامل تھے، یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، میٹنگ میں اسٹاف لیول کے معاہدے کے متعلق بات چیت ہوئی، حماد اظہر نے مزید کہاکہ جو آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کے 3 ارب امریکی ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے لیے طے کیا ہے، اور اس تناظر میں ہم مجموعی مقاصداور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں،ہم اس سال قومی انتخابات سے پہلے اور نئی حکومت کے قیام تک بیرونی مالیاتی اور ٹھوس پالیسیوں کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے SBA کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم آبادی کے کم آمدنی والے طبقوں کو مہنگائی سے بچانے کے لیے پروگرامز کی اہمیت پر زور دینا چاہتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف سیاسی استحکام اور قانون کی حکمرانی کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے لازمی سمجھتی ہے، اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے بعد، عوام کے مینڈیٹ سے منتخب کردہ نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی، اقتصادی تبدیلی، اعلیٰ اور جامع ترقی کے لیے کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر مشتمل ہو گی۔
Load/Hide Comments



