اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کے کیس کا سپریم کورٹ نے عمران خان خان گرفتاری کیس کی تفصیلی وجوہات جاری کردیا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے 11 مئی کو عدالت کیس سننے کے بعد مختصر فیصلہ جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی وجوہات جاری کر دی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا،فیصلہ کے مطابق پولیس، تحقیقاتی ایجنسی مستقبل میں عدالتی احاطہ سے گرفتاری کے اقدام سے پرہیز کریں، عدالتی احاطہ سے گرفتاری عدالت کی عزت وتکریم اور وقار کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالتی احاطہ سے گرفتاری شہریوں کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے،اعلیٰ عدلیہ نے ہمیشہ بنیادی حقوق کے تحفط کیلئے ملزمان کے حفاظتی ضمانتیں دیں، چیئرمین تحریک انصاف نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، سپرم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق عدالتی احاطہ سے گرفتاری کی توثیق نہیں کی جا سکتی، ضمانت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں سرنڈر کر چکے تھے، عدالتی احاطہ سے گرفتاری کی توثیق ملزم کے عدالت سے رجوع کرنے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے، ایسی گرفتاری سے پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو عدالتی احاطہ کو شکار کا میدان تصور کرینگی،عدالتی احاطہ سے ملزم کی گرفتاری سے پولیس کی دست اندازی کو حوصلہ افزائی ہوگی.
Load/Hide Comments



