اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور خوشحالی کے ضامن ہیں، قوم کے ہر بچے کو کلاشنکوف کے بجائے لیپ ٹیپس دینے کا خواہاں ہوں، ائندہ بجٹ میں بھی نوجووانوں کو لیپ ٹیپس اور زرعی قرضے دینے کے لئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں لیپ ٹیپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب پنجاب کا خادم تھا تو لاکھو ں نوجوانوں میں لیپ ٹییپس تقسیم کئے، میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دئیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر بچے کے ہاتھ میں کلاشنکوف کے بجائے لیپ ٹیپس تھمانے کا خواہاں ہوں،نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر قوم کے لئے کوئی قیمتی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ مزید لیپ ٹیپس بچوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٓائندہ بجٹ میں نوجوانوں کو لیپ ٹیپس دینے کے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ د یہی نوجوانوں کو زراعت کے لئے قرض دینگے اس کے لئے بھی بجٹ میں پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور جدوجہد سے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنا ئیں گے۔
Load/Hide Comments



