اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں۔ 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں، شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔
Load/Hide Comments



