لاہور (آن لائن) پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متعلق 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 17 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ میں 6، لاہور 4، شیخوپورہ،اورچکوال میں 3 ،3،جھنگ اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 49 افرادزخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے آج 8جولائی سے 10 جولائی تک دریائے چناب، ستلج اور راوی سے متصل علاقوں میں تیزبارش کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے مشرقی دریاؤں میں پانی کا بہاؤبڑھنے لگا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آنیکاخدشہ ہے، تیز بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔دوسری جانب صبح سویرے راولپنڈی اور اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ادھر مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور مضافات میں بارش جاری ہے۔
Load/Hide Comments



