اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی،مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں، ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، معاشی بحالی کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، موثر عمل درآمد کے لئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے معیشت کے بحالی اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم نے کونسل کو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعظم نے شرکاء کو غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم نے معیشت کی بہتری کے لئے آرمی چیف کے کردار کی بھی تعریف کی۔وزیراعظنے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کار اولین ترجیح،اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے، ہمیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنا ہو گا،ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں،مسلسل محنت سے ملک وقوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا، عوام کو معاشی ترقی اور خوش حالی سے ہم کنار کریں گے،غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو صلاحیتوں کے بل بوتے پر بااختیار بنانا ہے۔
Load/Hide Comments



