فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کوتاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیدیا

راولپنڈی (آن لائن)سابق صوبائی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کوتاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی سرپرستی میں یہ دھاندلی زدہ الیکشن کروائے گئے اور انٹرا پارٹی انتخابات میں سمند پار پاکستانیوں سے لئے گئے کروڑوں روپے پارٹی الیکشن کے نام پر کرپشن کی نذر کر دیا گیاتحریک انصاف کے رہنما حامد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے جہانگیر ترین اور علیم خان پر الزامات کے ردعمل میں فیاض چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کی تباہی کی بنیاد 2011 میں حامد خان اور ان کے گینگ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ڈالی حامد خان روزِاول سے جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے مالی اور سیاسی قربانیوں کی وجہ سے ذاتی بغض اور کینہ رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ 2011 میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے جو پارٹی چیئرمین کی سرپرستی میں کروائے گئے اس دھاندلی زدہ الیکشن کا مقصد مرکز سے لے کریونین کونسلوں کی سطح تک اپنی مرضی کے عہدیداربنانا تھاپارٹی الیکشن کے نام پر اوور سیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لئے گئے اور اوورسیز پاکستانیوں کا کروڑوں روپیہ پارٹی الیکشن کے نام پر کرپشن کے نذر کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ پارٹی میں زبان زدِ عام تھا کہ الیکشن کا سافٹ وئیر صدر عارف علوی کے بیٹے کی کمپنی نے بنایا تھاپارٹی کے بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار پارٹی چیئرمین،عارف علوی، حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا بدنامِ زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں حامد خان روزاول سے جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے مالی اور سیاسی قربانیوں کی وجہ سے ذاتی بغض اور کینہ رکھتے تھے حامد خان تحریک انصاف کے عام کارکنان اور سیاسی رہنماؤں میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جاتے تھے حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش مت کریں.