ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ،شارٹ فال6850 تک پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 850میگاواٹ ہے،بجلی کی مجموعی پیداوار19 ہزار 950میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب 26ہزار800 سومیگاواٹ ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی کی پیداوار7ہزار154میگاواٹ ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس634 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار377سو میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 566 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 ہے،بگاس سے 106 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 993 میگاواٹ ہے،ملک کے بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔