آئی ایم ایف سے معاہدہ: ڈالر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا، دو سو پچا سی روپے کا ہو گیا

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات امریکی ڈالر کی قدر پر بھی اثر انداز ہوئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے کا تھا۔