وفا ق نے وزیر اعلی کےپی کے غیر آئینی اقدام پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کیاہے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے اپنے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا، پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیر اعلی کے پی کی شرکت وفاق پرحملہ ہے، وفاقی حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے غیر آئینی اقدام پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کیاہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نیکہا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کیخلاف آئینی کاروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کرینگے۔ خیبر پختونخواہ میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں سہولت کاری فراہم کی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے،رانا ثنااللہ نے کہا
بعض پولیس افسران مسلح ہو کر پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایسے افسران کیخلاف اپنے عہدوں کا برخلاف قانون استعمال کرنے پرکاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں وفاق کے تعینات پولیس اور انتطامیہ کے بعض افسران سیاسی جماعت کے آلہ کار بنے۔