کراچی (آن لائن) جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی صرف بات نہیں کرے گی بلکہ احتجاج بھی کرے گی، کراچی کے میئر پر بھی آپ نے جمہوریت پر شب خون مار کر قبضہ کیا۔ پیپلز پارٹی اپنے میئر کو بھی اختیارات نہیں دینا چاہتی، حکومت نے عید کے 3 دن کراچی والوں کے لیے عذاب بنا دیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے عمومی نظام میں بہت سی رکاوٹیں تھیں، سندھ حکومت نے سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ قائم کیا ہوا ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آئین سے متصادم ہے، ڈی ایم سی کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ختم ہونا چاہیے، آئین کہتا ہے کہ تمام اختیارات بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہونے چاہئیں اور صوبائی حکومتیں اختیارات لوکل گورنمنٹ کو منتقل کریں۔انہوں نے کہا کہ جب اختیارات کی منتقلی کی بات آتی ہے تو آمر کی بات کرتے ہیں، سندھ میں تمام تر اختیارات پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی صرف بات نہیں کرے گی بلکہ احتجاج بھی کرے گی، کراچی کے میئر پر بھی آپ نے جمہوریت پر شب خون مار کر قبضہ کیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ حلف اٹھانے کے باوجود بھی چیئرمینز کو اختیارات نہیں دیے گئے، سب کچھ آپ کے پاس ہے تو اب تک چارج منتقل کیوں نہیں کیا گیا؟ مرتضیٰ وہاب تصویر کھنچوانا چھوڑیں اور کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹینکر میں پانی آتا ہے اور نلکے میں آتا نہیں، یہ بلاول کو وزیرِ اعظم بنوائیں گے؟ مرتضیٰ وہاب کو لانے کے بعد پراجیکٹ بلاول ناکام ہو گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتی ہے، ہم پْرامن مزاحمت کریں گے اور اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دیے گئے تو بدترین احتجاج کریں گے، ہمارے تمام منتخب ارکان کام کریں گے۔
Load/Hide Comments



