آئی ایم ایف کی شرح سود بڑھانے کی شرط پوری کر دی ہے، امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرح سود بڑھانے کی شرط پوری کر دی ہے، امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی، اگلے ایک دو دن اہم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ مراعات بل قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے، ہماری پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو سپورٹ نہیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا، دفاعی اخراجات کم کرنے کی گنجائش نہیں، سول سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے ہیں، این ایف سی کے شیئر نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، سب کو پتا ہے گزشتہ ایک سال سے مشکل حالات ہیں، جوڈیشری سے کوئی گلا نہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی سمری بھیجی ہوئی ہے، وزیر اعظم اپنی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجیں گے اور نوٹس ہو جائے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ تھا اور ہے، پچھلے چار پانچ سال میں روپے کا بیڑا غرق ہوا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے، اگلے ایک دو دن اہم ہیں۔ شرح سود بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی ہے،پچھلے پانچ سال میں قرضے دوگنا ہوگئے تھے۔امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی،ڈیفنس میں اخرااجات کم کرنے کی گنجائش نہیں،سوال سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے۔پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے،معیشت کی بہتری کیلئے میثاق معیشت کرنا پڑے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم آمدنی سے زائد خرچ کرتے ہیں،حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کئے ہیں۔ہم سب کو خوشی سے ملک کیلئے قربانی دینی چاہئے۔مشکل حالات ہیں، سب جانتے ہیں ہم کنحالات سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔مسلم لیگ ن کا اصولی فیصلہ ہے چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کوسپورٹ نہیں کریں گے۔چیئرمین سینٹ کے مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ این ایف سی کے شیئر نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے،ہمیں نئے این ایف سی میں کوئی اسپیس نکالنا پڑے گی،فیڈرل گورنمنٹ کے پاس اسپیس نہیں ہے۔شرح سود بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پورے نہیں کئے۔وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ 2 لاکھ سے اوپر تنخواہ داروں پر ٹیکس میں ڈھائی فیصد اصافہ ہوا ہے جبکہ 2 لاکھ سے نیچے کی سلیبس پر کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ججز کی بیسک تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی سمری بھیج دی ہے،تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے اس لئے تنخواہوں میں اضافہ کیا۔تنخواہ دار طبقے کیلئے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں ہم نے کیا ہے۔تنخواہ دار طبقے پر لگنے والے ٹیکس سے15 ارب روپے کا ریوینوجنریٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں میں کمی کی ہے۔نویں ریویو کو مکمل کرنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں، قوم کو خوشخبری ملے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی بلک اسٹوریج فیسیلیٹی کی پالیسی جلد حتمی شکل میں آ جائے گی۔وزیر مملکت مصدق ملک بلک اسٹوریج فیسیلیٹی پالیسی کے بارے میں کل آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کے قوانین میں ترمیم کے بعد ستمبر میں یو کے کی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ یورپ اور امریکا کی پروازیں بند ہونے سے71 بلین روپے کا سالانہ نقصان ہوا۔اسلام آباد ایئر پورٹ کو لیز پر نہیں دے رہے آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن کی تاریخ مانگنے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ اسمبلی کی مدت بارہ اگست تک ہے۔