وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عید قرباں پر شمالی پنجاب بالخصوص لاہور میں متوقع پری مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاری پر جائزہ اجلاس

لاہور(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت عید قرباں پر شمالی پنجاب بالخصوص لاہور میں متوقع پری مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاری پر جائزہ اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے لاہور میں حالیہ بارشوں پر نکاسی آب کا مناسب اور بروقت انتظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر لاہور میں سیلابی صورتحال میں ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دے دیا۔صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ناقص نکاسی آب کی صورت حال کی ذمہ داران کا تعین کریں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی۔ کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو فی الفور معطل کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ شدید بارش میں متعلقہ اداروں کے سست اقدامات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا۔آئندہ دنوں میں متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کیلئے مکمل تیاری کی جائے. عیدِ قرباں کے دنوں میں انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہے. عید کے دنوں میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں تمام دستیاب وسائل کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے۔ شہر میں جلد از جلد نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے درکار مشینری کے حصول میں درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ صوبہ بھر میں عید کے دوران قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ کوئی ممنوقربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کر سکے۔ عید کے دنوں میں شہریوں کے لئے صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کے سد باب کیلئے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ عید اور مون سون کے تناظر میں عوامی سہولت کے لییخصوصی شکایات سنٹر اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر لاہور اور دیگر اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی.