وفاقی کابینہ کا پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ 4پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی ذرائع کے مطابق گدھوں کی کھالیں برآمدات کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی ہے۔خشک مرچیں,بیف اور ڈیریمصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔پاکستان اورچین کے درمیان4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔خشک مرچیں,بیف,ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔پروٹوکولز کیتحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔صحت,حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے۔وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔