کراچی (آن لائن) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات سے ملاقات کے بعد احسن اقبال کو گورنرہاؤس کے باہر نصب امید کی گھنٹی دکھائی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے امید کی گھنٹی دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔گورنرسندھ نے وفاقی وزیر کو امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ رات 12بجے سے صبح 8بجے تک سائلیں اپنی فریاد لے کر آتے ہیں اورگورنرہاؤس میں موجود متحرک عملہ سائلین کے مسائل کے حل کے فوری اقدامات کرتا ہے، عوام کا اس امید کی گھنٹی پر اس قدر اعتماد بڑھا ہے کہ اب رات 12بجے سے قبل ہی سائلین جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے امید کی گھنٹی بھی بجائی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ گورنر سندھ کا عوامی خدمت کا وژن واقعی قابل ستائش ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنرہاؤس میں تقسیم کے لئے آنے والے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سفید پوشافراد کے لئے گورنرسندھ کا جذبہ انتہائی شاندار ہے۔
Load/Hide Comments



