دبئی (آن لائن) لندن کے بعد دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیاندبئی میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں غیر معمولی ملاقات میں ملک کو درپیش چیلجز اور مجموعی سیاسی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملک کی دو بڑی اتحادی پارٹیوں کے سربراہان کی ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت علمی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات استحکام پارٹی اور (ق) لیگ کے حوالے سے بھی اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر نواز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری کو کھانے کی دعوت بھی دی گئی۔ دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی جہانگیرترین کا اہم پیغام نوازشریف اور آصف زرداری تک پہنچانے کیلئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ خیال رہے دبئی ا ن دنوں پاکستان کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت دبئی میں ہیں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا رہنماؤں کے درمیان مزید ملاقاتوں کا بھی امکان ہے.
Load/Hide Comments



