بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاور بھٹو کے ساتھ عیدمنائیں گے

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاور بھٹو کے ساتھ عیدمنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات،امریکااورجاپان کادورہ کریں گے، بلاول بھٹو یو اے ای، امریکا اور جاپان کے دوروں سے قبل ایک روز کیلئے لاڑکانہ جائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاوربھٹوکیساتھ عیدمنائیں گے، وزیرخارجہ دبئی کے دورے کے بعد 2 سے 3 جولائی تک امریکا،جاپان کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو جاپان میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے جبکہ جاپان میں تاجربرادری سے بھی ملاقات کریں گے۔دورہ امریکا میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو یوایس اے تھنک ٹینک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔