ایک سیاسی جماعت کا سربراہ خواتین کو ڈھال کے طور پر آگے لے کر آیا، فوج کے سامنے لاکھ کھڑا کیا،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(آن لائن)ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل احمد شریف نے سانحہ نو مئی میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف اسی دن کارروائی نہ کرنے کی وجوہات سے بھی آگاہ کردیا اور بتایا کہ ایک سیاسی جماعت کا سربراہ خواتین کو ڈھال کے طور پر آگے لے کر آیا فوج کے سامنے لاکھ کھڑا کیا وہ چاہتا تھا کہ فوج اشتعال میں آکر سخت کارروائی کرے اور اسے سیاست چمکانے کا موقع ملے مگر فوج نے میچور رسپانس دیا اور اسے اپنی سیاست چمکانے اور عزائم پورا کرنے کا موقع نہیں دیا تاہم جب یہ واقع ہوگیا تو اس کے بعد جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی بریچ پرکارروائی کی گئی اور غیر ارادی کوتاہی پر خود احتسابی نظام کے تحت فوجی افسران کیخلاف کارروائی کی اور فوج میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق یہ کارروائی ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے اور جب یہ سفارشات آگئیں تو پھر اس کے اوپر کارروائی کی گئی۔