دبئی /لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، مسلم لیگ ن پرویزاشرف، گیلانی خاندان اوردیگرحلقوں میں امیدوارکھڑا نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دبئی میں ہونیوالی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف بھی لندن سے دوبئی پہنچیں گے اور پیپلزپارٹی سے ہونیوالی میٹنگ میں موجود ہوں گے، شہباز شریف پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مصالحتی کا کردار اد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائیگا، ملاقات میں دونوں جماعتیں الیکشن کی تاریخ بھی فائنل کریں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پربھی غور ہوگا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن لیڈرز کا نام فائنل کیا جائیگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ استحکام پاکستان، ق لیگ کو کتنی نشستوں پر ایڈجسٹ کرناہے، اس پر بھی بات ہوگی۔
Load/Hide Comments



