پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ کا جلد متوقع

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ کا معاملہ بہت جلد متوقع ہے،آئی ایم ایف کو ممیورڈیم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی آج فراہم کر دیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارت خزانہ تیس جون سے پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کیلئے پر امید ہیں،27 جون کو آئی ایم ایف ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل دے گا،ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے،ممیورڈیم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کی فراہمی کے بعد خصوصی بورڈ اجلاس طلب کیا جائیگا، ذرئع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا، پاکستان نے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی تھی،6 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی شرط عائد کی گئی: اخراجات میں 85 ارب روپے کی کٹوتیاں کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پنشن میں اصلاحات متعارف کروا دیئے ہیں،ایم ای ایف پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر تک کی بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز بھی واپس لے لی گئی،تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا،درآمدات پر پابندی اٹھا لی گئی،پٹرولیم لیوی پچاس سے بڑہا کر 60روپے فی لٹر کردی جائیگی۔