لاہور (آن لائن) واسا لاہور نے شہر بھر میں بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک جیل روڈ پر،127.5 ملی میٹر، ایئرپورٹ 86ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 111 لکشمی چوک 171 اپر مال 86،مغلپورہ 110، تاجپورہ 118، نشتر ٹاون 157،چوک نا خدا103، پانی والا تالاب 167،فرخ آباد 70،گلشن راوی 171،اقبال ٹاون 162، سمن آباد 91،جوہر ٹاون 151ملی میٹر،قرطبہ چوک 163 مل میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن راوی اور لکشمی چوک 171ملی میٹر پر ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کا نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جائے اور تمام ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کو کلیئر کروائیں۔
Load/Hide Comments



