اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں نااہلی کی مدت 5 سال تک محدود کرنے کے بِل کی منظوری کے ساتھ ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کردی۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بِل کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار نے نواز شریف کو فون کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی طرف سے قائد مسلم لیگ ن کو ترقی پر مبارکباد دی گئی۔
Load/Hide Comments



