کراچی (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں وہ گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے۔نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



