اسلام باد(آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کئے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟۔9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے۔سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا، خود خلاف ورزی کی، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا، پھر ملک اور معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں۔معاہدہ ہونے پہ چیخنے والوں سے سوال یہ پوچھنا چاہیئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا؟۔جو معاہدہ ہونے پہ چیخ رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی توکیا تھا۔اس معاہدے کو نہ صرف خود توڑابلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی۔
Load/Hide Comments



