اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف اور پاکستان کے معاہدہ ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے،تیس جون کو 6.7ارب ڈالر کا ای ایف ایف معاہدہ ختم ہوگا،پاکستان نے30 جون سے پہلے موجودہ ای ایف ایف کے تحت فنڈز حاصل کرنے کی آخری کوشش تیز کر دی ہے،ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ رات طویل مذاکرات ہوئے جوگزشتہ چوبیس گھنٹوں کی طویل ترین مذاکراتی نشست نماز فجر تک جاری رہے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات سے پرامید ضرور ہیں لیکن کوئی حتمی نتیجہ آخذ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی طرف سے نظر ثانی شدہ بجٹ پیش کردیا، نظر ثانی شدہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبات کو شامل کیا گیا ہے،آئی ایم ایف چار بڑے مطالبات پر قائم ہے،بیرونی ادائیگیوں کیلئے ایکسڑنل گیپ ارینجمینٹ کریں،ٹیکس ایمنسٹی ختم کریں، آئی ایم ایف ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے اقدامات کریں،ڈالر ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے برابر کریں،حکومتی اخراجات اور بنیادی خسارہ کم کریں،ذرائع کا مزیدکہنا تا کہ آئی ایم ایف ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، نان ٹیکس ریونیو کے اہداف حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،مذاکراتی نشست نرم گرم ماحول میں ہوئی کوئی بڑی پیش رفت متوقع نہیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز بجٹ مباحثہ ختم کرنا تھا۔آئی ایم ایف سے آخری امید کے طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ اتوار کو بھی بلایا گیا۔
Load/Hide Comments



