لندن(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جلد وطن واپس جاکر ملک وقوم کی خدمت کروں گا،،پاکستان کو فتنہ فساد کی نہیں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردارسزا ملنی چاہیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اوراس کے مشیروں نے کام کرنے والوں پر جعلی مقدمات بنائے، پاکستان کی ترقی کو فتنہ فساد نے روکا، پاکستان کو فتنہ فساد کی نہیں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، 9 مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے، جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان ہر میدان میں سرخرو ہوگا، کوشش ہے پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد وطن واپس جاکر ملک وقوم کی خدمت کروں گا، عوام کی خدمت کا سفر وہیں سے شروع کروں گا جہاں سے اس کو چھوڑا تھا، وطن واپسی کیلئے مشاورت ہورہی ہے، مشاورت کے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان بتایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments



