وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات میں اہم امور پر مشاورت متوقع

لندن (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دارالحکومت پیرس سے برطانیہ پہنچ گئے۔وزیراعظم نے فرانس کا دو روزہ دورہ کیا جہاں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ لندن میں 2 روز قیام کریں گے۔وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وطن واپسی، آئندہ انتخابات اور دیگر اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔