جو بائیڈن کا شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دئیے جانے بارے بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، چین

بیجنگ (آن لائن) چین نے صدر جو بائیڈن کے چینی رہنما شی جن پنگ کے ڈکٹیٹر بارے بیان کو انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ بائیڈن کا شی جنپنگ کو ڈکٹیٹر کہنا حقائق کے بالکل خلاف ہیں اور سفارتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان چین کے سیاسی وقار کی شدید خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ سیاسی اشتعال انگیزی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔ اور یہی رویہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتری کی جانب جانے نہیں دے رہا۔