اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو چاہتی تھیں کہ ان سے لڑنا ہے جو جمہور اور جمہوریت نہیں چاہتے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کا بیج بویا،،میثاق جمہوریت صرف دو جماعتوں کیلئے نہیں ہے تما م اسٹیک ہولڈرز کیلئے ہے، فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ ہے آج انکی آج سترویں سالگرہ پورے پاکستان وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور امت مسلمہ کی بھی پہلی خاتون وزیراعظم تھی۔آج ہمیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ آئین کی بات کرتے ہیں۔یہ وہ جماعت ہے جنہوں نے سختیاں برداشت کیں اور ان کو ملک بھی چھوڑ نا پڑا۔اور آج ہم سترویں سالگرہ کے موقع میں بیٹھیں ہیں ایک کانفرنس میں ان کی خراجِ تحسین پیش کرنا کافی نہیں۔خواتین پولیس شٹیشن کا قیام اور خواتین جج کو یقینی بنانا ان کی ہی محنت کا نتیجہ ہے۔شہید بینظیر بھٹو نے آئیل فیلڈ کی پروڈکشن میں اہم کام کیے۔انٹرنیشنل سیرت کانفرنس ہو یہ بھی ان کی ہی محنت کی وجہ سے ہوا۔بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈ جو ملے وہ ایسے ہی نہیں مل جاتے محنت کر نی پڑتی ہے انہوں نے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھنے کے لیے بھی محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کا بیج بویا،بینظیر نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی،میثاق جمہوریت صرف دو جماعتوں کیلئے نہیں ہے تما م اسٹیک ہولڈرز کیلئے ہے، بی بی چاہتی تھیں کہ ان سے لڑنا ہے جو جمہور اور جمہوریت نہیں چاہتے، جمہوریت شہریوں کو اپنے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہے۔ محترمہ نے پاکستان کی ترقی کیلئے نواز شریف میثاق جمہوریت کیا، متحرمہ کو جمہوریت کیلئے انتھک کوششوں کے باعث عالمی پذیرائی ملی،محترمہ نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،متحرمہ کو بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کیلئے تیار ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کا احترام کیا ہے، بی آئی ایس پی سے ملنے والی رقوم میں تاخیر پر بنکوں سے با ت کی ہے۔ ملک میں موجودہ تما م مسائل کا حل صاف و شفاف اور آزادانہ انتخابات ہیں.
Load/Hide Comments



