اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات،آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ڈونلڈ بلوم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرا دی،امریکی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔