اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم نے ثابت کردیا ہے کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں،قوم شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، اسلام آباد پولیس قیام امن میں اہم کردار ادا کررہی ہے، پولیس فورس کے شہداء کے اہلخانہ کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نے ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت اور یقینی بنایا ہے، اسلام آباد پولیس نے بہادری کے ساتھ عمران فتنے کا مقابلہ کیا ہے،نو مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شہداء نے ہمارے مستقبل کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں، پولیس فورس کی فلاح کیلئے تمام ضروری اقدامات کرینگے،پرائیویٹ سوسائٹی سے مل کر شہداء کیلئے گھر اور فلیٹس بنانے کا بھی پروگرام شروع کرینگے ۔ اسلام آباد پولیس لائنز میں ہسپتال اور ماڈل کالج کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے وجود سے ہی عدم توجہی اور مشکلات کا شکار رہی ہے اور بہت سارے معاملات جو کہ حق بنتا تھا جو فورس کو شروع سے ہی حاصل ہونے تھے ان پر توجہ نہیں دی گئی آپ کی حکومت کے ایک سال میں ان تمام چیزوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی گئی اور وہ مطالبات جو 2022ء میں پولیس کی جانب سے میرے سامنے رکھے گئے ان کا مطالبہ تھا کہ آپ کے سامنے رکھ کر ان کا ازالہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اپنے شہداء کی بات کرنا چاہوں کہ ہمارے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین ان کے سالہا سال سے واجبات پینڈنگ تھے اس رقم کا حجم ایک ارب چوبیس کروڑ روپے تھا وہ فیملیز جن کا سہارا جن کے گھر کامالک چلا جائے اور اتنی رقم جو ان کی بقایا ہو تو ان کا کیا بنے گا تو اس پر پولیس افسران نے مجھ سے بات کی اور مطالبہ کیا کہ اس رقم کا آدھا رواں مالی سال اور بقیہ اگلے مالی سال پورا کیاجائے تو جب میں نے وزیراعظم سے بات کی تو وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سال نہیں اسی سال میں یہ تمام رقم فراہم کی جائے اور اگلے تین دن میں یہ رقم فراہم کی جائے گی اور بائیس شہداء فیملیز کی گرانٹ جو پینڈنگ چلی آرہی تھی ان کو ملازمت کا حق دیا جائے گا جو شہداء کی فیملیز کو پنجاب کی طرز پر ایک ایس پی رینک کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ ہفتے میں ایک دن شہداء کی فیملیز سے ملے گا اور ان کے مسائل سن کر ان کا ازالہ کرینگے۔
Load/Hide Comments



