آئی ایم ایف کو رام کرنے کیلئے حکومت نے بااثر ممالک سے رابطے شروع کردیئے

اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کی تکمیل کے لیے حکومت نے با اثر ممالک سے رابطے شروع کردیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے با اثر ممالک کے سفراء سے ملاقات میں آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز امریکہ، برطانیہ فرانس، جاپان، جرمنی، چین اور سعودی عرب سمیت دیگر بااثر ممالک اور یورپی یونین کے سفراء نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کی جانب سے یہ باور کروایا گیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تکمیل کے لئے بجٹ سے قبل تمام شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفراء نے پاکستانی معیشت سے متعلق وزیراعظم سے سوالات بھی کیے آئے اور یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومتوں سے اس حوالے سے بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپرا کو بتایا گیا کہ رواں سال کے آغاز میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی گئی تھیں۔ حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا اس کے علاوہ بجلی، گیس کے نرخوں اور شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔