صباقمر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعدبلاگر عظیم خان نے شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ رشتہ بننے اور شادی کے قریب پہنچ کر اس رشتے کے ٹوٹ جانے کے بعد اب عظیم خان نے شادی کر لی ہے۔گلوکار عظیم خان نے اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک لمبے سے نوٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔اپنی دلہنیا کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے عظیم خان نے بتایا کہ وہ اپنے قریبی دوستوں اور فیملی کی موجودگی میں شادی جیسے خوبصورت رشتے میں بندھ گئے ہیں۔عظیم خان نے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے لاہور کی مسجد وزیر خان کا انتخاب کیا ہے۔اس پوسٹ پر عظیم خان کو اْن کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔