بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے، بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کو شفاف بنانے سمیت عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کرونگا،قاضی فائز عیسیً

اسلام آباد(ان لائن)سپریم کورٹ کے سنئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور سابق صدر ملتان بار ایسوسی ایشن ریاض الحسن گیلانی کی طرف سے لکھے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ میں بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے، بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کو شفاف بنانے سمیت عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کرونگا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملتان بار ایسوسی ایشن کی طرف سے عدالتی ریفارمز بابت آل وکلاء کانفرنس میں 26 اگست 2021 کو منظور کردہ قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر خدا کو منظور ہوا تو وہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان ریاض حسین گیلانی کی طرف سے اٹھائے گئے ایشوز پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھا۔