اسلام آباد(آن لائن) ملک میں گرمی کی شدید لہر،بجلی کا بحران اورگھنٹوں کی لوڈشیڈنگ،شارٹ فال آج 7 ہزار 6سو میگاواٹ تک پہنچ گیا پاور ڈویڑن زرائع کے مطابق شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے تک ہو گیا۔ پاور ڈویژن زرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 2 سو میگا واٹ، طلب 26 ہزار 8 سو میگا واٹ اور شاٹ فال سات ہزار چھ سو میگاواٹ ہے جبکہ طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا زرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک ہے پاور ڈویژن زرائع کے مطابق پانی سے بجلی کی پیداوار 5ہزار 7 سو میگا واٹ،پرائیویٹ بجلی گھروں سے 10 ہزار 4 سوتھرمل سے ایک ہزار میگاواٹ جبکہ ونڈ سولر اور نیو کلئیر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 21 سو میگا واٹ ہے۔
Load/Hide Comments



